• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 179883

    عنوان:

    باپ کی اجازت سے ہبہ کردہ زمین پر دیوار تعمیر کرنے پر قبضہ کا حکم ہوگا یا نہیں؟

    سوال:

    باپ نے اپنے چار بیٹوں میں سے دو کو ان کے گھر کے پاس ایک ایک پلوٹ دیا اور دونوں بیٹوں نے قبضہ بھی کرلیا اور باقی دو پلوٹ دو بھائی کے تھے اور دونوں بھائیوں نے اس پلوٹ کے قبلہ جانب پایہ کھود کرکے ایک دیوار بنوائی اور اس دیوار کے پیسے ان کے ابو نے دیا تو کیا یہ دو پلوٹ میں دو بھائیوں کا قبضہ شمار ہوگا یا نہیں؟ فقط والسلام جلدی ہی جواب بتائے بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 179883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:37-5/N=01/1442

     صورت مسئولہ میں اگر باقی ماندہ ۲/ پلاٹ پر ملکیت باپ کی تھی اور باپ نے وہ دونوں پلاٹ تعیین کے ساتھ دو بیٹوں کو دیدیے یعنی : یہ کہہ دیا کہ یہ پلاٹ فلاں کو دیتا ہوں اور وہ فلاں کو، پھر دونوں نے باپ کی اجازت سے اپنے اپنے حصے میں قبلہ کی جانب پایہ کھود کر دیوار بنوالی تو یہ بلاشبہ دونوں کا قبضہ شمار ہوگا اگرچہ پایہ کھودنے اور دیوار تعمیر کرنے کا خرچہ بہ طور تبرع باپ نے ادا کیا ہو۔ اور اگر صورت واقعہ کچھ اور ہو تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند