• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 179788

    عنوان:

    ایک بیوی، چار بہن، تین بیٹے ، چھ بیٹیوں كے درمیان تقسیم جائیداد

    سوال:

    ایک بیوی، چار بہن، تین بیٹے ، چھ بیٹیاں ہو ں تو جائداد کو کس طرح تقسیم کریں گے ؟

    جواب نمبر: 179788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:17-15/sd=01/42

     صورت مسئولہ میں اگر مرحوم کے والدین وغیرہ میں سے کوئی باحیات نہیں ہے ، تو کل ترکہ چھیانوے حصوں میں تقسیم ہوگا جس میں سے بیوی کو بارہ حصے ، تینوں بیٹوں میں سے ہر ایک کو چودہ چودہ حصے اور چھ بیٹیوں میں سے ہر ایک کو سات سات حصے ملیں گے اور بہنیں محروم ہوں گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند