• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 179721

    عنوان: چھ بیٹیوں اور ایک بیٹے میں کیسے تقسیم کی جائے گی؟

    سوال:

    ماں کے انتقال کے بعد اس کی پروپرٹی کا چھ بیٹیوں اور ایک بیٹے میں کیسے تقسیم کی جائے گی؟

    جواب نمبر: 179721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 36-21/H=01/1442

     اگر ماں مرحومہ نے اپنے والدین دادا، دادی، نانی اور شوہر کو اپنی وفات کے وقت نہیں چھوڑا بلکہ ورثاء شرعی میں صرف ایک بیٹا اور چھ بیٹیاں ہی ہیں تو بعد اداءِ حقوق متقدمہ علی المیراث ماں مرحومہ کا کُل مالِ متروکہ (جائداد وغیرہ سب کچھ) آٹھ حصوں پر تقسیم کرکے دو حصے بیٹے کو ملیں گے اور ایک ایک حصہ چھ بیٹیوں کو ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند