• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 176496

    عنوان: اگر صرف منگنی ہوئی ہو تو كیا لڑكی وارث ہوگی؟

    سوال: حضرت، ایک سوال پوچھنا تھا میراث کے متعلق ایک بندہ فوت ہوا ہے اس کا نکاح نہیں ہوا تھا۔اور معاشرے کے رسم و رواج کے مطابق صرف منگنی ہواتھا تو پوچھنا یہ تھا کہ کیا اس لڑکی کو اس(مرے ہوئے شوہر) کی میراث میں سے حصہ ملے گا؟ بعد میں اپنے دیور سے شادی کرلی۔

    جواب نمبر: 176496

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 545-499/M=06/1441

    جب تک نکاح نہ ہو جائے، لڑکا اور لڑکی آپس میں میاں بیوی نہیں بنتے۔ صورت مسئولہ میں جب کہ صرف منگنی ہوئی تھی، نکاح نہیں ہوا تھا اور لڑکا فوت ہوگیا تو لڑکی اس فوت شدہ لڑکے کی وارث نہیں ہوئی، اس کو میت کے ترکہ سے کوئی حصہ نہیں ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند