• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 176378

    عنوان: محض منگنی ہونے پر وراثت كا دعوی

    سوال: ایک عورت کی صرف منگنی ہو ئی تھی، نکاح نہیں ہواتھا اسی دوران اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا، پھر اس نے اپنے شوہر کے بھائی(دیور) سے شادی کرلی۔اب وہ دعوی کرتی ہے کہ میرے انتقال ہوئے شوہرکی جائیداد میں حصہ دیں کیا شرعی طور پر ا ن کا خق بنتا ہے کہ ان کو جائیداد میں حصہ ملے ؟

    جواب نمبر: 176378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 649-501/H=06/1441

    محض منگنی ہو جانے پر نکاح کے احکام مرتب نہیں ہوتے پس وہ مرحوم شخص مذکورہ عورت کا شوہر نہ ہوا اور جب شوہر نہ بنا تو اُس مرحوم کی جائداد و دیگر مالِ متروکہ میں عورت کا کچھ حق و حصہ نہیں بنتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند