• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 174939

    عنوان: شوہر‏، ماں اور ایك بیٹے كے درمیان وراثت كی تقسیم

    سوال: میری بیوی کا بوجہ بیماری میں انتقال ہو چکا ہے میرا ایک بیٹا ہے سسر کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ ساس حیات ہیں۔ بیوی کے ترکہ کے بارے میں بتا ئیں۔

    جواب نمبر: 174939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 384-290/B=03/1441

    آپ کی مرحومہ بیوی کا کل ترکہ قرآن و حدیث کی روشنی میں12 سہام میں تقسیم ہوگا جن میں سے آپ کو ایک چوتھائی یعنی 3سہام ملیں گے اور مرحومہ ماں کو چھٹا حصہ یعنی 2سہام ملیں گے اور باقی ماندہ 7 سہام بیٹے کو ملیں گے۔

    کل حصے  =        12

    -------------------------

    زوج      =        3

    ام        =        2

    ابن       =        7

    --------------------------------


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند