• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 174757

    عنوان: شوہر‏، ماں‏، بیٹے اور بھائی كے درمیان تقسیم

    سوال: لڑکی کا انتقال ہوگیاہے اور اس نے اپنے شوہر اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے اور لڑکی کی ماں کے گھر اس کی ماں اور ایک بھائی ( جس کی شادی ہوچکی ہے) ہے اور اس نے جہیز کا سامان اور کچھ روپئے چھوڑے ہیں تو بتائیں کہ وہ سامان اور روپئے کس کس درمیان اور کس طرح تقسیم ہوں گے؟ براہ کرم، جواب دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 174757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 297-241/D=04/1441

     

    مرحومہ نے ترکہ میں جو کچھ چھوڑا ہے خواہ جہیز کا سامان ہو یا نقد روپئے اور زیور وغیرہ ہو یا مہر کی رقم اگر شوہر کے ذمہ واجب الاداء ہو، ان سب میں سے اولاً اگر مرحومہ پر قرض رہا ہو تو تجہیز و تکفین کے بعد قرض کی ادائیگی کی جائے پھر مرحومہ نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو مابقی کے 1/3 میں سے وصیت کی تنفیذ کی جائے۔

    پھر مابقی مال کو بارہ (12) حصوں میں تقسیم کرکے تین (3) حصہ شوہر کو دو (2) حصہ ماں کو سات (7) حصہ بیٹے کو ملے گا، بھائی کو کچھ نہیں ملے گا۔

    التخریج

    کل حصے  =        12

    -------------------------

    شوہر      =        3

    ماں       =        2

    بیٹا        =        7

    بھائی      =        محروم

    --------------------------------


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند