• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 173646

    عنوان: دادی کا نفقہ صرف پھوپیوں پر ہوگا یا پوتے، پوتیوں پر بھی؟

    سوال: میری ابو کا انتقال ہو گیا ہے میری دادی زندہ ہیں اور دوسری گھر میں اکلی رہتی ہیں کیا میری بھاعی پر فرض ہے کہ ان کے اخراجات کی مد میں کچھ رقم دے ؟ میری پھوپیان ان ک کے اخراجات مل کے اٹھتی ہیں میری کوئی چچا نہیں ہیں۔ اورکیا ہم بہنیں بھی دادی کے لیے کچھ رقم دیں ہم خود کچھ کام نہیں ۔ہمارے شوہر ہمارے اخراجات اٹھاتے ہیں۔

    جواب نمبر: 173646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:42-26/N=2/1441

    اگر آپ کی دادی کے پاس ان کے نان ونفقہ وغیرہ کے لیے کوئی سرمایہ وغیرہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ذریعہ معاش ہے تو ان کا نان ونفقہ صرف ان کی بیٹیوں ( آپ کی پھوپیوں) پر واجب ہوگا، آپ پر یا آپ کی بہن یا بھائی پر ان کا کچھ نفقہ واجب نہیں ہوگا۔ اور اگر آپ لوگ اپنی خوشی سے کبھی کبھار حسب استطاعت کچھ دیدیا کریں یا بہ طور ہدیہ کچھ بھیج دیا کریں تو اس میں کچھ حرج نہیں؛ بلکہ اچھی بات ہے۔

    القسم الأول: الفروع فقط، والمعتبر فیھم القرب والجزئیة أي: القرب بعد الجزئیة دون المیراث…ففي………ابن وابن ابن علی الابن فقط لقربہ، بدائع۔ وکذا تجب في بنت وابن ابن علی البنت فقط لقربھا، ذخیرة (رد المحتار، کتاب الطلاق، باب النفقة، ۵: ۳۵۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند