• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 172355

    عنوان: تین بیٹوں اور ایك بیٹی كے درمیان تقسیم وراثت

    سوال: میرے نانا کی 266کینل (266 canal zameen)زمین تھی، ان کے انتقال کے بعد ان کی زمین ان کی بیوی، تین بیٹے اور ایک بیٹی میں کس طرح تقسیم ہوگی؟ اور ان کی بیوی کا بھی انتقال ہوجاتاہے تو ان کے حصے کی بھی زمین کیسے تقسیم ہوگی؟ مجھے اپنی امی کا حصة معلوم کرنا ہے شریعت کے حساب سے؟

    جواب نمبر: 172355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1215-1062/B=12/1440

    اصول شرع کے مطابق آپ کے نانا کی زمین کی موجودہ مالیت 56 سہام میں تقسیم ہوگی جن میں سے سولہ سولہ (16-16) سہام تینوں لڑکوں کو ملیں گے اور آٹھ (8) سہام لڑکی کو ملے گا۔ شرعی تقسیم کا نقشہ حسب ذیل ہے۔

    کل حصے   =             56

    -------------------------

    ابن          =             16

    ابن          =             16

    ابن          =             16

    بنت         =             8


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند