• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 172302

    عنوان: والد صاحب حیات ہیں وہ وراثت تقسیم كرنا چاہتے ہیں تو اس كی كیا صورت ہوگی؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد صاحب حیات سے ہیں اور وہ ہمارے بھائی اور بہنوں میں وراثت کی تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو کیا اس صورت میں وہ جائیداد کی تقسیم اپنی حیات میں کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو کیا ہبہ کرسکتے ہیں ؟ اگر ہبہ کرسکتے ہیں تو ہبہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 172302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1199-1054/B=12/1440

    وراثت کی تقسیم تو باپ کے مرنے کے بعد ہوگی۔ ایسی حالتِ حیات میں اگر باپ اپنی جائیداد کو اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو یہ ہبہ ہوگا۔ وہ بطور ہبہ ہر ایک کا حصہ علیحدہ کرکے اپنی اولاد کو دے سکتے ہیں اور ان کے قبضہ دخل میں دے کر انہیں مالک بنا سکتے ہیں۔ اس صورت میں افضل یہ ہے کہ لڑکے اور لڑکی کو برابر برابر حصہ دیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند