• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 172126

    عنوان: اپنی بہن کو وراثت میں حصہ نہ دینے والے کا کیا حکم ہے؟

    سوال: اگر کوئی اپنی بہن کو وراثت میں جان بوجھ کر حصہ نہ دے ان کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ شرعی حکم کا انکار نہیں ہے ؟ کیا ایسا کرنے والے مسلمان ہیں؟کیا ان کے یہاں کھانا پینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 172126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1078-962/M=11/1440

    بہن کو وراثت میں حصہ نہ دینے سے مراد اگر یہ ہے کہ باپ مرحوم کی متروکہ ملکیت میں بہن کو اس کا شرعی حصہ نہ دینا، تو ایسا کرنا ظلم و غصب اور گناہ کبیرہ ہے محض دوسرے وارث کاحصہ ہڑپ کرنے کی وجہ سے وہ شخص دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں ہوگا لیکن شریعت کی نظر میں وہ سخت گنہ گار ہوگا اور اگر وہ سچی توبہ نہ کرے اور بہن کو اس کا حق ادا نہ کرے تو اس کے یہاں کھانے پینے سے احتیاط کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند