• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 171894

    عنوان: چچا کی جائیداد میں حصّہ کیسے تقسیم کریں؟

    سوال: چچا کا انتقال ہوگیا ہے جو صاحب جائیداد اور غیر شادی شدہ تھے، والدین، نانا نانی یا دادا دادی حیات نہیں ہے جنکے 4 بھائی اور 3 بہینیں ہیں جن میں ایک بہن اور دو بھائی کا اتقال ہوگیا ہے مسئلہ یہ ہے اس جائیداد کے کون کون حقدار ہیں کیونکہ ابھی چاچا کی وراثت کی تقسیم کے لئے تمام بھتیجے بھتیجیاں ، بھانجے بھانجیاں وراثت کا دعوی کررہے ہیں۔ مہربانی فرماکر شرعی لحاظ سے کسطرح وراثت تقسیم ہوگی جواب تفصیل سے دیں۔

    جواب نمبر: 171894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1349-1164/L=12/1440

    صورتِ مسئولہ میں اگرآپ کے چچا کی وفات کے وقت ان کے صرف دوبھائی اور دوبہنیں حیات تھیں تو مرحوم کا تمام ترکہ انھیں چاروں کے درمیان اس طور پر تقسیم ہوگا کہ تمام ترکہ ۶/حصوں میں منقسم ہوکر دودو حصے دونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو اور ایک ایک حصہ دونوں حیات بہنوں میں سے ہر ایک کو مل جائے گا۔ مرحوم کے بھتیجے بھتیجیاں ،بھانجے بھانجیاں سب مرحوم کے ترکہ سے محروم ہوں گے ۔

    مسئلہ کی تخریج شرعی درج ذیل ہے :

    بھائی         2

    بھائی         2

    بہن          1

    بہن          1

    بھتیجے        محروم

    بھتیجیاں    محروم

    بھانجے      محروم

    بھانجیاں    محروم

    نوٹ:اگر مرحوم کے بھائی بہنوں میں سے کسی کی وفات مرحوم کے بعد ہوئی ہو تو اس کے ورثاء کی تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کرلیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند