• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 171748

    عنوان: بیوی كا مكان كسی لڑكے كے نام كردینا؟

    سوال: اگر کوئی شخص (عرفان الدین) ایک مکان ساڑھے تین مرلا اپنے ایک بیٹے محمد عمر کو تحریری طوریر یعنی اسٹامپ پییر پر گفٹ کرتاہے اور قبضہ بھی دیتاہے ، عرفان الدین کے انتقال بعد پتا چلتاہے کہ وہ مکان عرفان الدین کی سوتیلی ماں کا تھا اور اس عورت کے باقی شرعی ورثہ بھی موجود ہیں یعنی وہ ساڑھے تین مرلامکان کسی بھی صورت میں عرفان الدین کا نہیں تھا، اب اس صورت میں عرفان الدین کے انتقال کے بعد کیا اس کی باقی جائیداد میں محمد عمر کو ساڑھے تین مرلا ایڈ جسٹ کیا جائے گا؟ یا عرفان الدین کی جائیداد باقی ورثہ بھی سمیت محمد عمر کے برابر تقسیم کی جائے گی؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171748

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1094-977/M=11/1440

    صورت مسئولہ میں عرفان الدین کے انتقال کے بعد ان کی متروکہ ملکیت ترکہ بن گئی اور ترکہ میں تمام شرعی ورثہ کاحق ہوتا ہے لہٰذا عرفان الدین صاحب مرحوم کی چھوڑی ہوئی جائیداد میں محمد عمر سمیت دیگر شرعی ورثہ بھی حسب حصص مقررہ ، حقدار ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند