• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 167800

    عنوان: انتقال کے بعد کسی شادی شدہ عورت کی وراثت کی تقسیم

    سوال: ایک عورت کا انتقال اپنے شوہر کے بعد ہوگیا،اولاد میں اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں،اس کے علاوہ مرحومہ کے دو بھائی اور ایک بہن بھی ہیں،مذکورہ مرحومہ کے پاس انتقال کے وقت کچھ سونے کے زیورات کے علاوہ کچھ نقدی اور کپڑے موجود تھے ۔براہ کرم، بتائیں کہ مرحومہ کے ورثاء کون کون ہیں اور وراثت کیسے تقسیم کی جائے گی؟

    جواب نمبر: 167800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 586-457/B=05/1440

    مذکورہ مرحومہ عورت نے جو کچھ نقد چھوڑا ہے اور زیورات اور کپڑے چھوڑے ہیں سب کی مالیت از روئے شرع ۵/ سہام میں تقسیم ہوگی جن میں سے ۲-۲/ سہام لڑکوں کو ملیں گے اور ایک سہام لڑکی کو ملے گا۔ لڑکے کی وجہ سے بھائی بہن محروم رہیں گے۔

    کل حصے   =       ۵

    -------------------------

    ابن       =       ۲

    ابن       =       ۲

    بنت       =       ۱

    --------------------------------


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند