• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 167580

    عنوان: میری والدہ نے مجھے ایک زمین دیا جس کی وجہ سے میرے والدصاحب نے مجھے وراثت میں حصہ نہیں دیا

    سوال: میرے 5 بھائی ہیں اور میری والدہ نے مجھے ایک زمین دیا جس کی وجہ سے میرے والدصاحب نے مجھے ورثت میں حصہ نہیں دیا باقی 4 بھائیوں کو والد صاحب نے ورثت میں حصہ دیا ہے میرے والد صاحب کا میرے ساتھ ایسا کرنا جائز ہے ؟ جبکہ میرے پاس اس وقت کوئی بھی زمین نہیں ہے اور میرے پاس نہ کوئی مال ودولت ہے ۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں فتوی عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 167580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 439-407/M=05/1440

    آپ کے والد نے آپ کو غالباً اس لئے حصہ نہیں دیا ہوگا کیونکہ والدہ آپ کو ایک زمین دے چکی ہیں، اور بہت ممکن ہے کہ وہ زمین والد صاحب ہی کی ملکیت ہو جس کو والدہ نے والد کی اجازت سے آپ کو دی ہے۔ اگر صحیح صورت حال یہی ہے تو پھر اس میں والد صاحب پر ناراض ہونے کی کوئی وجہ نہیں، ماں باپ پر اپنی زندگی میں اپنی ملکیت کی تقسیم لازم و واجب نہیں ہے، اگر وہ اپنی خوشی سے تقسیم کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں اور اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ تمام اولاد کو برابر ، برابر حصہ دیں، صورت مسئولہ میں والد صاحب نے آپ کو حصہ کیوں نہیں دیا، اس بابت والد صاحب کا بیان سامنے ہو تو صحیح صورت حال واضح ہو سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند