• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 165603

    عنوان: مجھے کچھ پروپرٹی اور کچھ پیسے ملے ہیں جس کے بارے میں میرا خیال ہے کہ یہ حلال نہیں ہیں مجھے كیا كرنا چاہیے

    سوال: میرے والد صاحب سے مجھے کچھ پروپرٹی اور کچھ پیسے ملے ہیں جس کے بارے میں میرا خیال ہے کہ یہ حلال نہیں ہیں ، کیوں کہ ان کا انکم سورس زمین پر قبضہ کرنا اور پروپرٹی سے متعلق مقدمات کو خریدنا تھا۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 165603

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 160-98/B=2/1440

    اگر آپ کو پورے یقین کے ساتھ معلوم ہے کہ والد صاحب کی پراپرٹی اور نقد پیسے سب حرام کے ہیں تو نقد اور پراپرٹی کو فروخت کرکے اس کو غریبوں ، محتاجوں، بیواوٴں، پریشان مقروضوں کو بلانیت ثواب صدقہ کردیں۔ اگر آپ نے اسے اپنی تجارت میں لگا دیا ہے تو جو منافع ہوں گے وہ جائز ہوں گے آپ انہیں اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں اور جو اصل رقم ہے اسے ہر حال میں صدقہ کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند