• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 165589

    عنوان: تین بیٹے اور بیوی كے درمیان وراثت كیسے تقسیم ہو گی؟

    سوال: میت کا ترکہ ہے ۹۲ لاکھ ۰۴ ہزار، اور وارثین میں تین بیٹے اور بیوی ہیں، میراث کیسے تقسیم ہو گی؟ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 165589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 118-115/H=2/1440

    بعد اداءِ حقوق متقدمہ علی المیراث وصحت تفصیل ورثہٴ شرعی مرحومہ کا کل مال متروکہ (جس میں ۲۹/ لاکھ ۴۰/ ہزار بھی شامل ہے) چوبیس (۲۴) حصوں پر تقسیم کرکے تین حصے مرحوم کی بیوی کو اور سات سات (۷-۷) حصے مرحوم کے تینوں بیٹوں کو ملیں گے اگر مرحوم نے کوئی بیٹی یا ماں باپ میں سے بھی کسی کو چھوڑا ہو تو پھر حکم بدل جائے ایسی صورت میں پوری تفصیل صحیح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔ التخریج

    کل حصے  =       ۲۴

    -------------------------

    بیوی     =       ۳

    بیٹا       =       ۷

    بیٹا       =       ۷

    بیٹا       =       ۷

    --------------------------------


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند