• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 158560

    عنوان: باپ کا انتقال ہوا لیکن بیٹے انکا ترکہ تقسیم کرنے سے پہلے انتقال کر گئے

    سوال: صورت حال یہ ہے کہ ہمارے دادا کا انتقال ہوا۔ لیکن ان کی جائداد غیر منقولہ رہائشی مکان ان کے تین بیٹوں کے درمیان تقسیم نہیں ہوپایا۔ اور تینوں بیٹے یعنی میرے والد اور دونوں چچا بنا تقسیم کیے بنا فوت ہوگئے ۔ اب ہم پوتوں کے درمیان دادا کے مکان کی تقسیم کی کیا صورت ہوگی؟ مکان پہلے ہمارے والد اور چچاؤں کے درمیان تقسیم ہوگا اس کے بعد ان کے اپنے اپنے بیٹوں کے درمیان! یا پھر سیدھے براہ راست پوتوں میں تقسیم ہوگا؟ براہ کرم جواب جلد از جلد مرحمت فرمائیں!

    جواب نمبر: 158560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 591-442/sn=5/1439

    (الف) آپ کی دادی کا اسی طرح آپ کے والد اور دونوں چچاوٴں کا انتقال کب ہوا؟ ترتیبِ وفات تحریر کریں (ب) آپ کی کوئی پھوپھی بھی تھیں یا نہیں؟ اگر تھیں تو وہ اب حیات ہیں یا ان کا انتقال ہوچکا ہے، اگر انتقال ہوچکا ہے تو کب ہوا؟ انھوں نے بہ وقت وفات اپنے شوہر اور کوئی اولاد چھوڑی تھی یا نہیں؟ تفصیل لکھیں۔ (ج) آپ کی والدہ اور دونوں چچاوٴں کی بیویاں باحیات ہیں یا ان کا انتقال ہوچکا ہے، اگر انتقال ہوچکا ہے تو سن وفات یا ترتیب وفات تحریر کریں؟ (د) آپ کے والد اور دونوں چچاوٴں نے بہ وقت وفات جو اولادیں (بیٹے بیٹیاں) چھوڑی ہیں سب کی تفصیل لکھیں۔ ان امور کی و ضاحت کرکے دوبارہ سوال کیا جائے ان شاء اللہ دادا کی جائیداد ان کے پوتوں اور دیگر ورثا کے درمیان کس تناسب سے تقسیم ہوگی وہ لکھ دی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند