• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 156810

    عنوان: کیا یہ پینش صرف بیوی کا حق ہے ؟

    سوال: مفتی صاحب، ایک شخص فوت ہو گیا ہے اس کی پینش ہے جو اس کی بیوی کو مل رہی ہے ،تو کیا یہ پینش صرف بیوی کا حق ہے یا اس کے بیٹوں اور بیٹیوں پر بھی تقسیم کیا جانا ضروری ہے اور وراثت کے حساب سے تقسیم ہوگا یا برابر، ایک بیوی، تین بیٹے اور پانچ بیٹیوں میں کس طرح تقسیم کیا جائے گا۔ جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 156810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:321-248/sn=4/1439

    ماہانہ ”پنشن“ متوفی کا جمع شدہ پیسہ نہیں ہوتا کہ اس میں وراثت جاری ہو، یہ درحقیقت حکومت کی طرف سے عطیہ ہے، اس کا حق دار وہ شخص (یا اشخاص) ہے جس کے لیے حکومت منظور کرے، آپ حضرات متعلقہ شعبہ سے قانون معلوم کرلیں کہ حکومت کے ضابطے کی رو سے پنشن میں صرف متوفی کی بیوی کا حق ہوتا ہے یا متوفی کے بچے بچیوں کا بھی اس میں حق ہے؟ شعبہ سے جیسا جواب آئے اس کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند