• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 15234

    عنوان:

    ہم چھ بھائی اور تین بہنیں ہیں، والد اوروالدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ والد صاحب کی پراپرٹی میں ایک مکان ہے جس کی قیمت تقریباً پچاس لاکھ ہے ہم چھ بھائی میں سارے شادی شدہ ہیں اور تین بہنیں بھی شادی شدہ ہیں۔ اس صورت میں وراثت کی تقسیم کس طرح ہوگی، ذرا تفصیل سے بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1286=1028/1430/ل

    آپ کے والد صاحب کے ترکہ کی تقسیم اس طرح کی جائے گی کہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث آپ کے والد کا تمام ترکہ ۱۵/ حصوں میں منقسم ہوکر 2-2 حصے آپ تمام بھائیوں میں سے ہرایک کو او رایک ایک حصہ تمام بہنوں میں سے ہرایک کو ملے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند