• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 151868

    عنوان: وصیت میں پوتی کو حصہ دینا کیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ دادی کی پراپرٹی جو دادا کے انتقال کے بعد دادی کے حق میں آئی، انہوں نے اپنی حیاتی میں پراپرٹی کو بیچ کر پراپرٹی میں سے پوتی کو حصہ دینا کیسا ہے؟ جبکہ اس کے علاوہ اور بھی پوتے اور پوتیاں موجود ہیں مگر کسی ایک خاص کو پوتی بنا لینا اور اسے پیسہ دینا کیسا ہے؟ جب کہ پوتی شادی ہوکے جاچکی ہے اور اس کا شوہر صاحب نصاب ہے۔ برائے مہربانی جلد از جلد رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 151868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1081-960/H=9/1438

    دادا مرحوم کے ترکہ میں سے دادی صاحب کو جو حصہٴ شرعیہ ملا اس کی وہ تنہا مالک ہیں اور اپنے حصہ میں آئی ہوئی جائداد کے اختیارات بھی ان ہی کو حاصل ہیں، ہبہ، وقف، بیع وغیرہ جو چاہے کرسکتی ہیں، دادی صاحبہ کی اپنی اولاد بھی ہے یا نہیں یا صرف پوتی پوتے ہی ہیں اور وہ صرف ایک پوتی ہی کو کیوں دینا چاہتی ہیں اگر اس کی وہ کوئی وجہ بتلاتی ہوں تو اس کو صاف صحیح واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند