معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 150885
جواب نمبر: 150885
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 990-1062/SN=9/1438
آپ کے دادا مرحوم نے آپ کی دادی کے نام کیا گفٹ ڈیڈ تیار کرایا تھا؟ اس کی نقل بھی ارسال کرتے تو اچھا ہوتا، بہرحال آپ کے دادا مرحوم نے اپنی وفات کے وقت جو کچھ بھی ترکہ اپنی ملک میں چھوڑا ہو سب کے بعد ادائے حقوقِ متقدمہ علی الارث کل ۷۶۰۳۲/ حصوں میں تقسیم ہوگا، جن میں سے آپ کے دوسرے نمبر والے چچا کی بیوہ کو ۱۵۱۲ (پندرہ سو بارہ) حصے، ان کی بیٹی کو ۶۰۴۸/ (چھ ہزار اڑتالیس) حصے، آپ کے والد صاحب کو ۲۲۸۲۴/ (بائیس ہزار آٹھ سو چوبیس) حصے، آپ کی چاروں پھوپھیوں میں سے ہر ایک ۱۱۴۱۲/ (گیارہ ہزار چار سو بارہ) حصے ملیں گے، دادا کی متروکہ جائیداد جتنے میں بھی فروخت ہو وہ پیسے اسی تناسب سے ان کے ورثاء کے درمیان تقسیم ہوں گے۔ نقشہ تخریج حسب ذیل ہے:۔
کل حصے = ۷۶۰۳۲
-------------------------
زوجة الابن الثانی = ۱۵۱۲
ابنت الابن الثانی = ۶۰۴۸
ابن = ۲۲۸۲۴
بنت = ۱۱۴۱۲
بنت = ۱۱۴۱۲
بنت = ۱۱۴۱۲
بنت = ۱۱۴۱۲
---------------------------------
--------------------------
جواب صحیح ہے البتہ اگر آپ کی مرحومہ پھوپھی شادی شدہ تھیں اور ان کی وفات پر ان کے شوہر باحیات تھے تو اس صورت میں تقسیم بدل جائے گی؛ لہٰذا اس صورت میں دوبارہ سوال کیا جائے۔ (ن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند