معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 150769
جواب نمبر: 150769
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 927-1015/sn=9/1438
اگر مرحوم کے والد اور والدہ کا انتقال مرحوم سے پہلے ہی ہوگیا تھا تو صورتِ مسئولہ میں مرحوم کا کل ترکہ بعد ادائے حقوقِ متقدمہ علی الارث ۴۸/ حصوں میں تقسیم ہوگا، جن میں سے ۶/ حصے مرحوم کی بیوہ کو ۱۴/ حصے مرحوم کے بیٹے کو اور ۷-۷حصے مرحوم کی چاروں بیٹیوں میں سے ہرایک کو ملیں گے، ترکہ میں سے مکان فروخت کرنے پر جو قیمت (1,900,000) ملی ہے اس کی بھی اسی تناسب سے تقسیم کی جائے گی یعنی مرحوم کی بیوہ کو 237,500 روپئے، مرحوم کے بیٹے کو 554,166.66 روپئے اور مرحوم کی ہرایک بیٹی کو 277,083.33 روپیے ملیں گے۔
زوجہ = 237,500
ابن = 554,166.66
بنت = 277,083.33
بنت = 277,083.33
بنت = 277,083.33
بنت = 277,083.33
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند