• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 148494

    عنوان: میت کے زمین کے کچھ حصے پر ورثہ میں سے کسی کا تجارت کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: میت کے زمین کے کچھ حصے پر ورثہ میں سے کسی کا تجارت کرنا کیسا ہے ؟ اور اس میں سب ورثہ کا بھی حق ہیں یا نہیں ؟ اور اگر اس زمین کو کرایہ پر دیا تو کیسا ہے ؟ اور اس میں بھی سب ورثہ کا حق ہوگا یا نہیں ؟ ذرا تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 148494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 411-403/sd=6/1438

    ایک شق متعین کر کے سوال کرنا چاہیے، بہرحال ! میت کے ترکہ میں اُس کے شرعی ورثاء اپنے حصوں کے اعتبار سے حقدار ہوتے ہیں، تقسیم ترکہ سے پہلے کسی وارث کو شرعا حق نہیں ہے کہ و ہ مشترکہ ترکہ میں دیگر ورثاء کی رضامندی کے بغیر کوئی تصرف کرے، ہاں اگر دیگر ورثاء راضی ہوں، تو تصرف کر سکتا ہے اور ایسی صورت میں جو تجارت کرے گا، نفع کا حقدار بھی وہی ہوگا الا یہ کہ دیگر ورثاء سے صراحتا کوئی معاملہ طے ہوجائے، تو طے شدہ معاملہ کے مطابق حکم ہوگا اور اگر مشترکہ ترکہ کی زمین کرایہ پر دیدی گئی، تو اُس کی آمدنی بھی ورثاء کے درمیان حسب حصص شرعئیہ تقسیم ہوگی۔ لایجوز لأحد أن یتصرف فی ملک غیرہ بلا إذنہ أو وکالة منہ أو ولایة علیہ وإن فعل کان ضامنا۔ (شرح المجلة رستم اتحاد ۱/۶۱، رقم المادة: ۹۶)لایجوز لأحد من المسلمین أخذ مال أحد بغیر سبب شرعی۔ (شامی، کتاب الحدود، فصل فی التعزیر بأخذ المال زکریا ۶/۱۰۶)۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند