معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 148099
جواب نمبر: 14809901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 507-463/M=4/1438
بیٹے نے باپ کے انتقال کے بعد ان کی متروکہ زمین پر اگر مکان تعمیر کرلیا تو وہ مکان باپ کے ترکہ میں شامل نہ ہوگا صرف زمین وراثت میں داخل ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک ریٹائرڈ ٹیچر ہوں۔ میرے ایک شوہر دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ میرے تمام بچے شادی شدہ ہیں۔ میں نے 19x33 فٹ ایریا کا ایک مکان تعمیر کیا ہے جس میں تہہ خانہ ، گراؤنڈ فلور، فرسٹ فلور، اور سکنڈ فلورہیں۔ میں نے اوپر مذکور پلاٹ کو اپنی تنخواہ سے خریدا تھا۔ اس کی تعمیر میں تقریباً میں نے ستر فیصد خرچ کیا ہے جب کہ باقی میرے بڑے لڑکے نے دیا ہے۔ اب پراپرٹی میرے نام پر ہے۔ جب کہ میں بوڑھی ہوچکی ہوں اس لیے میں اوپر مذکور پراپرٹی اپنے بچوں کے نام کرنا چاہتی ہوں، یعنی تہہ خانہ اور گراؤنڈ فلوراپنے بڑے لڑکے کے نام اور فرسٹ اور سکنڈ فلور اپنے دوسرے لڑکے کے نام کرنا چاہتی ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اوپر مذکور پراپرٹی اپنے دونوں لڑکوں کو بطور تحفہ کے یا وصیت کے طور پر دے سکتی ہوں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1316 مناظرمیری چچی حیات بی بی (۸۰/سالہ) دو سال پہلے فوت ہوئیں اور ایک شوہر چھوڑا (اللہ دین شاہ)ایک لڑکا (ذکی الدین شاہ) اورایک لڑکی (زہرا بی بی)۔ ان کی ایک دوسری لڑکی (نور بی بی) بھی چھوڑا جس کی شادی ہوچکی تھی لیکن اس نے اپنے شوہر / بچوں کو بہت زیادہ عرصہ سے (شاید ۳۰/ سال) چھوڑ دیا۔لیکن ہمیں معلوم نہیں ہے کہ نور بی بی زندہ ہے یا مر گئی ہے۔ ہم نے اس کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ ان حالات میں ہم اپنی چچی(حیات بی بی) کا ترکہ کیسے تقسیم کریں گے۔ اگر اس کی دوسری لڑکی (نور بی بی) اپنی ماں کی موت سے پہلے انتقال کرگئی ہو تو کیا اس کے (نور بی بی) بچے حصہ نہیں پائیں گے؟ اگر وہ اپنی ماں کی موت کے بعد زندہ ہے یا مرگئی ہے تو کیا وہ اور اس کے بچے حصہ پائیں گے۔برائے کرم اسلامی قانون کے مطابق ہماری رہنمائی فرمائیں۔
1207 مناظرزید
کے چار لڑکے تین لڑکیاں ہیں زید نے اپنی زندکی میں ایک دکان کواپنے تین لڑکوں کے
نام پر ملکی قانون کے مطابق رجسٹری کردیا اس کو گفٹ ڈیڈ (ہبہ نامہ) کی شکل دے کر
اور اپنی بقیہ جائداد جس میں کاشتکاری کی زمین، رہائشی مکان، ایک او رمکان، او
رچار کٹھا کا پارٹی زمین، ان سب کو اسی حالت میں رہنے دیا مطلب زید کے انتقال کے
بعد بھی زید کے نام پر ہی رہا۔ زید کے ذریعہ جو رجسٹری ڈیڈ (ہبہ نامہ) بنایا گیا
اس کی شرعی حیثیت کیا ہوگی؟ جوا ب دے کر مشکور فرماویں۔
مہر کے عوض دیے گئے فلور کو بیچ دیا گیا اور اس کا عوض نہیں دیا گیا تو کیا ترکہ سے لیا جائے گا؟
777 مناظرآپ کا بہت بہت شکریہ جو آپ نے میرے مسئلہ کا حل بتایا۔ میرا فتوی آئی ڈی 10196ہے جس میں آپ نے پوچھا تھاکہ میری بیوی کے گھر والوں میں کون کون زندہ ہے تاکہ آپ یہ بتاسکیں کہ کس کا کیا حصہ ہوگا؟ میری بیوی کے ابو امی تین بہن تین بھائی زندہ ہیں۔ آ پ کو یہ بھی بتادوں کہ میرا مہر 7551روپیہ رکھا گیا تھا اب اس میں کس کا کتنا حصہ ہوگا آپ بتائیں۔ سوال (۱)میری بیوی کے پاس کچھ زیور بھی تھے جو ابھی میرے پاس ہیں اور شادی کے وقت میرے گھر والوں نے دیا تھا وہ وہی استعمال کرتی تھی اور ان کے گھر سے کچھ فرنیچر کا سامان بھی ملا تھا۔ اب کیا ان سب میں ان لوگوں کا شرعی حصہ ہوگا جس کے بارے میں آپ نے بتایا؟ اور اگر ہوگا تو کتنا کتنا؟ میری ایک اولاد تھی لیکن اس کی بھی موت ہوچکی ہے صرف میں ہوں۔ (۲)اگر ان کے گھر والے جو ابھی زندہ ہیں ان کو اگر میں تقسیم کروں اور وہ لینے سے انکار کریں اس حالت میں کیا کروں گا؟ کیا اس کا کوئی گناہ ہوگا؟ میں نے پہلے بھی ان کو دینا چاہا تھا لیکن وہ لینے سے انکارکردئے تھے لیکن میں پھر دوبارہ بات کروں گا ان سے اگر پھر بھی نہ لیں تو میں کیا کروں۔۔۔۔؟؟؟
2164 مناظر