• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 14800

    عنوان:

    جناب ہم 5پانچ بھائی اور 5 بہنیں ہیں، والد صاحب کا انتقال ہوچکا ہے، والد صاحب کی جائیداد کی مالیت 100000000روپئے بنتی ہے، برائے مہربانی اس کی تقسیم فیصد میں بتادیجیے، شکریہ

    سوال:

    جناب ہم 5پانچ بھائی اور 5 بہنیں ہیں، والد صاحب کا انتقال ہوچکا ہے، والد صاحب کی جائیداد کی مالیت 100000000روپئے بنتی ہے، برائے مہربانی اس کی تقسیم فیصد میں بتادیجیے، شکریہ

    جواب نمبر: 14800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1626=1298/ھ

    بعد ادائے حقوق متقدمہ علی المیراث وصحت تفصیل ورثہ والد مرحوم کا کل مال متروکہ (مذکورہ رقم ودیگر مال) پندہ حصوں پر تقسیم کرکے دو دو حصے مرحوم کے پانچوں بیٹوں کو ملیں گے اور ایک ایک حصہ پانچوں بیٹیوں کو ملے گا، اگر والد محروم نے اپنی بیوی یا والدین میں سے کسی کو چھوڑا ہو تو حکم بدل جائے گا، ایسی صورت میں سوال دوبارہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند