• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 146555

    عنوان: ایک بیوی ایک بیٹی ڈھائی ماہ کی ہے ، والد، بہن، بھائی كے درمیان وراثت كی تقسیم

    سوال: میرے بہائی کا پچھلے دنوں رضائے الٰہی سے انتقال ہوا ہے اس نے اپنے پیچھے مندرجہ ذیل زندہ وارثین چھوڑے ہیں۔ ایک بیوی ایک بیٹی ڈھائی ماہ کی ہے ، والد، بہن ،بھائی،آپ سے گذارش ہے کہ اس کے ورثے میں سے اوپر دیئے گئے وارثین کے شرعی حصے متعین کر کے بتائیں جس کے ذریعہ اس کی میراث کو تقسیم کیا جا سکے ۔

    جواب نمبر: 146555

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 241-219/M=2/1438

     

    صورت مسئولہ میں آپ کی والدہ اگر حیات نہیں تو مرحوم بھائی کا پورا ترکہ مملوکہ ۲۴/ سہام میں منقسم ہوگا جن میں سے ۱۲/ سہام بیٹی کو اور ۳/ سہام بیوی کو اور مابقیہ یعنی ۹/ سہام والد کو مل جائیں گے آپ (بھائی) بہن کو اس صورت میں ترکہ سے کچھ نہیں ملے گا کیوں کہ والد صاحب حیات ہیں۔

    مسئلہ کی تخریج کا نقشہ:

    کل حصے   =       ۲۴

    -------------------------

    زوجہ     =       ۳

    بنت      =       ۱۲

    اب      =       ۴+۵

    اخ        =       محروم

    اخت      =       محروم


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند