• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 14197

    عنوان:

    میرا سوال پراپرٹی کی تقیسم کے بارے میں ہے۔ ہمارے والد صاحب کا پانچ سال پہلے انتقال ہوا۔ ہم چار بھائی، چار بہن اور ایک ماں ہیں۔ انھوں نے ایک مکان، ایک کرایہ کی فیکٹری جہاں پر ہم اب بھی کام کرتے ہیں چھوڑی ہے۔ فیکٹری کی جگہ تیس سال پہلے پگڑی پر خریدی گئی تھی۔ اور ہم تب سے کرایہ ادا کررہے ہیں۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ وہ کرایہ کی پراپرٹی کیسے تقسیم کی جائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1104=1048/ب

    آپ کے والد نے جو مکان چھوڑا ہے وہ ترکہ میں محسوب ہوگا، اور فیکٹری چوں کہ پگڑی پر خریدی گئی ہے اور اس کا کرایہ ادا کررہے ہیں، وہ ان کی ذاتی ملک نہ ہوگی، اس لیے اس فیکٹری میں وراثت جاری نہ ہوگی، ہاں جو فیکٹری میں مشینری، خام مال یا تیار شدہ مال موجود ہے اس میں وراثت جاری ہوگی، اور مرحوم کا کل ترکہ چھیانوے سہام پر منقسم ہوگا اس میں سے بیوی کو بارہ سہام اور چاروں لڑکوں کو چودہ چودہ سہام اور لڑکیوں کو سات سات سہام ملیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند