• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 10115

    عنوان:

    زید کی چار لڑکیاں او ردو لڑکے ہیں۔ ان میں سے لڑکیاں زید کے خلاف ہیں۔ زیداپنی جائداد میں سے لڑکیوں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دئے گئے حکم کی روشنی میں آپ بتائیں کہ کیا زید ایسا کرسکتا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 78=74/ ل

    وراثت میں لڑکیوں کا حق منجانب اللہ مقرر ہے، لڑکیوں کو ان کے حق سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا، اگر بے دخل کر بھی دیا گیا تو بھی وہ اپنے والد کی وفات کے بعد والد کے ترکہ میں اپنے حصے کے بقدر حق دار ہوں گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند