• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 9488

    عنوان:

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نانی کا نام کیا ہے؟ میں نے بہت کوشش کی لیکن ملا نہیں، بہت احسان ہوگا اگر آپ جواب دیں۔

    سوال:

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نانی کا نام کیا ہے؟ میں نے بہت کوشش کی لیکن ملا نہیں، بہت احسان ہوگا اگر آپ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 9488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2254=2052/د

    حضرت آمنہ کی والدہ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نانی کا نام بَرَّہ بنت عبدالعزی ابن عثمان ابن عبدالدار بن قصی بن کلاب بن مرہ ہے۔ برّہ کی والدہ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پرنانی کا نامی ام حبیب بنت اسد بن عبدالعزی بن قصی بن کلاب ابن مرہ ہے۔ (اصح السیر ص:۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند