متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 890
مولانا الیاس صاحب کا شجرہٴ نسب کیا ہے؟
دین کی دعوت کی ایک حق جماعت بلا شبہ تبلیغی جماعت ہے اور اس کی برکات سے کسی کو انکار نہیں۔ حضرت مجھے اس جماعت کے مولانا محمد الیاس صاحب کا شجرہٴ نسب چاہیے۔ میں نے کافی جگہ تلاش کیا، مگر مجھے نہیں ملا۔ براہ کرم، مجھے مولانا الیاس صاحب کا شجرہٴ نسب بتلادیں۔
جواب نمبر: 890
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 275/د = 272/د)
حضرت مولانا الیاس صاحب ۱۳۰۳ھ میں پیدا ہوئے، آپ کا خاندان صدیقی شیوخ کا معتبر گھرانہ تھا، جو جھنجھانہ اور کاندھلہ ضلع مظفر نگر سے تعلق رکھتا ہے۔ نسب نامہ اس طرح ہے: مولانا الیاس بن مولانا اسماعیل بن غلام حسین بن حکیم کریم بخش بن حکیم غلام محی الدین بن مولوی محمد ساجد بن مولوی محمد فیض بن مولوی محمد شریف بن مولوی محمد اشرف بن شیخ جمال محمد شاہ بن شیخ یا بن شاہ بن شیخ بہاء الدین شاہ بن مولوی شیخ محمد بن شیخ محمد فاضل بن الشیخ قطب شاہ الخ۔
تفصیل کے لیے رسالہ احوال و آثار کا مولانا انعام الحسن نمبر کا مطالعہ فرمائیں جو مکتبہ خلیل لاہور سے بھی طبع ہوا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند