• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 7258

    عنوان:

    کیا آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بتاسکتے ہیں جس میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کی تاریخ ہو؟

    سوال:

    کیا آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بتاسکتے ہیں جس میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کی تاریخ ہو؟

    جواب نمبر: 7258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 904=904/ م

     

    روایات میں اس بارے میں اختلاف ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال، ربیع الاول کی کونسی تاریخ میں ہوا، اور کس وقت ہوا؟ مغازی ابن اسحاق میں ہے کہ چاشت کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، اور مغازی بن عقبہ میں زہری اور عروہ بن زبیر سے مروی ہے کہ زوال کے وقت ہوا، اور تاریخ وفات میں اختلاف شدید ہے، مشہور قول کی بنا پر ۱۲/ ربیع الاول کو وفات ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند