• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 67794

    عنوان: مولانا امین صفدر اکاڑوی صاحب کی زندگی اور ان کی کتابوں کے سلسلے میں کچھ کتابیں بتاسکتے ہیں؟

    سوال: میں نے مولانا امین صفدر اکاڑوی صاحب کی کچھ تقریریں سنیں اور میں تقلید کے سلسلے میں ان کی وضاحت سے بہت متأثر ہوں۔ کیا آپ ان کی زندگی اور ان کی کتابوں کے سلسلے میں کچھ کتابیں بتاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 67794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1001-947/SN=11/1437

    ”تجلیاتِ صفدر“ حضرت مولانا امین صفدر صاحب مرحوم کی بہترین اور ضخیم کتاب ہے، سات جلدوں میں طبع ہوئی ہیں، اس کے شروع میں موٴلفِ کتاب کی سوانح عمری بھی شامل ہے، آپ اس کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند