• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 67349

    عنوان: مغل بادشاہ اکبر اور ابوالفضل کے متعلق سوال

    سوال: مولانا یوسف صاحب کاندہلوی (رح) کے بیانات میں یہ بات پڑہی تہی کہ مغل بادشاہ اکبر کو گمراہ اس کے قریبی ابو الفضل اور فیضی نے کیا تھا، اسی گمراہی کی وجہ سے اکبر نے دین الہی جیسے ایک نئے مذہب کی ابتدا کی، ہمارے اکابرین کی کسی کتاب میں اس تعلق سے ذکر ہو تو بتائیں۔اور یہ کے مندرجہ بالا بات کہاں تک درست ہے ؟

    جواب نمبر: 67349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 888-737/D=11/1437

    یہ بات سچ ہے اس کا ذکر اس دور کی تاریخ و سوانح کی کتابوں میں ملے گا مثلاً حضرت مجدد الف ثانی کی سوانح اور آپ کے مکاتیب یا حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب رحمہ اللہ کی سوانح اور مکتوبات معصومیہ میں ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند