متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 66007
جواب نمبر: 66007
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 699-581/D=9/1437 شب معراج کی تاریخ اور ماہ کے سلسلے میں روایات مختلف ہیں، سن ۱۰/ نبوی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی، یعنی اس وقت آپ کی عمر مبارک تقریباً پچاس سال تھی، بعض روایات کے مطابق ہجرت سے چھ ماہ قبل یا آٹھ ماہ قبل ہوئی ہے، اور بعض روایات سے تین سال قبل ہونا ثابت ہے یہی راجح ہے۔ سن عیسوی کے اعتبار سے ۵۷۱ء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت شریفہ ہوئی، پس اس لحاظ سے معراج کا ۶۲۱ء میں ہونا معلوم ہوتا ہے، دن تاریخ اور مہینہ کے سلسلہ میں روایات مختلف ہیں بعض کتابوں سے سنیچر کا دن ہونا ثابت ہوتا ہے اور مہینہ کے سلسلہ میں ربیع الاول، ربیع الآخر، رجب، شوال ورمضان وغیرہ مختلف اقوال ہیں، زیادہ مشہور /۲۷ رجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند