• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 64885

    عنوان: سنی اور شیعہ اختلاف کب سے ہوئے ہیں ؟

    سوال: (۱) سنی اور شیعہ اختلاف کب سے ہوئے ہیں ؟ ( ۲)کیا مسلمانوں کی ۲ قومیں ہیں اہل عرب اور اہل عجم؟ کیا اور بھی قوم ہے ان دو کے علاوہ ؟ (۳) کیا شیعہ میں بھی اہل عرب ہے کوئی؟ (۴) تمام اہل عرب سنی ہیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 64885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 769-795/L=8/1437 (۱) حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے آخری دور میں شیعہ سنی اختلافات رونما ہوئے اور آہستہ آہستہ اس نے جڑ پکڑ لی نتیجتاً بہت سے کفریہ وشرکیہ عقائد کے ساتھ یہ فرقہ اہل سنت والجماعت سے الگ رونما ہوا۔ (۲) عرب وعجم یہ خطہ کے اعتبار سے تقسیم ہے، عرب کے علاوہ پر عجم کا اطلاق ہوتا ہے چاہے وہ کہیں کا بھی ہو۔ (۳) (۴) اکثر اہل عرب اہل سنت والجماعت سے ہیں؛ البتہ بعض عرب شیعہ بھی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند