• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 62383

    عنوان: کچھ لوگ وید سے نبی کی پیشینگوئی کا حوالہ دیتے ہِیں ۔ کیا یہ صحیح ہے ؟ کیا غیر مسلموں(ہندو) کی کتابوں میں نبی کا زکر آیا ہے ؟

    سوال: کچھ لوگ وید سے نبی کی پیشینگوئی کا حوالہ دیتے ہِیں ۔ کیا یہ صحیح ہے ؟ کیا غیر مسلموں(ہندو) کی کتابوں میں نبی کا زکر آیا ہے ؟

    جواب نمبر: 62383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 102-95/N=2/1437-U (۱، ۲) جی ہاں! یہ صحیح ہے، ہندوٴوں کی بہت سی مذہبی کتابوں (رگ وید، یجر وید، اتھر وید، سام وید، الو اپنشد، بھوشیہ پران، کلکی پران، بھاگوت پران اور سنگرام پران وغیرہ) میں ایک ایسی شخصیت کابکثرت ذکر اور پیشین گوئی آئی ہے، جس کا مصداق حضرت نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے علاوہ اور کوئی نہیں ہوسکتاجیسا کہ بہت سے منصف غیر مسلموں (جن میں پنڈت وید پرکاش بطور خاص قابل ذکر ہیں) نے بھی تسلیم کیا ہے؛ بلکہ بعض دیگر انبیائے کرام علیہم الصلاة والسلام کا بھی ذکر آیا ہے (تفصیل کے لیے دیکھیں: محاضرہ علمیہ بسلسلہ ہندومت ۴، ہندو دھرم /سماج میں تصور رسالت، پیش کردہ جناب مولانا عبد الحمید نعمانی صاحب ناظم شعبہ نشر واشاعت جمعیة علمائے ہند، دہلی، ص ۲۷ - ۶۴)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند