• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 62332

    عنوان: حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا کی طرف قدم کیوں بڑھایا؟

    سوال: میں کربلا کی تفصیلی تاریخ جاننا چاہتاہوں۔ نیز بتائیں کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا کی طرف قدم کیوں بڑھایا؟ براہ کرم،اس کی وجوہات بتاتے ہوئے کربلا کی تاریخ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 62332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 55-38/D=2/1437-U دارالافتاء سے فقہی سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں تاریخ کی باتیں صحیح تاریخی کتابیں پڑھنے سے معلوم ہوں گی لیکن تاریخی واقعات نگاری میں شیعہ یا شیعی رجحان رکھنے والے موٴرخین نے غیر تحقیقی باتیں بھی شامل کردی ہیں بلکہ شیعوں نے تو اپنے نظریات کی ترویج کا ذریعہ ہی اسے بنایا ہے۔ نیز غیرمستند اور مشکوک باتیں پڑھنے سے ذہن خواہ مخواہ بدگمانیوں میں مبتلا ہوتا ہے اور یہ مسئلہ ایسا نہیں ہے جس پر آخرت کی نجات موقوف ہو یا اس کے بارے میں آخرت میں سوال ہو، پس ان باتوں کو پڑھنے اور معلوم کرنے کی فکر کرنی چاہیے، جس پر دنیا کا فائدہ یا آخرت کی کامیابی موقوف ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند