• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 610525

    عنوان: حضور ﷺ کا نسب یاد کرنا کیا فرض ہے ؟ 

    سوال:

    یہاں چارسدہ خیبر پختونخوا پاکستان کے ایک مشہور مفتی صاحب ہیں، دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک کتاب میں دیکھا ہے کہ چار پشتوں تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرۂ نسب یاد کرنا فرض ہے۔ اور پھر لوگوں کو اجداد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام یاد کرواتا ہے اور ساتھ ساتھ کہتا ہے کہ یہ فرض ہے۔ انہیں یاد کرلو۔ اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 610525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 613-357/B-Mulhaqa=8/1443

     حضور ﷺ کا شجرہ نسب جہاں تک احادیث میں موجود ہے، یاد رکھنا باعث برکت ہے؛ لیکن اس کو فرض قرار دینا صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند