• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 610160

    عنوان:

    حضرت فاطمہ كی روح قبض كس نے كی‏ اور غسل كس نے دیا؟

    سوال:

    سوال : میں نے سونا‌ہے کہ ‌‌حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی روح کو حضرت عزرائیل علیہ السلام نے نہیں بلکہ اللہ نے قبض کیا تھا۔ کیا یہ بات درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ کیا یہ بات بھی صحیح حدیث میں ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کو وفات کے بعد حضرت علی بن ابی طالب نے غسل دیا تھا؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 610160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 835-620/D=08/1443

     (1)     حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا كی روح كو اللہ نے قبض كیا تھا ایسا كسی مستند روایت میں نہیں ہے‏، مذكورہ واقعہ بیان كرنے سے اجتناب كرنا چاہئے‏۔

    (2)       بعض مستند روایات میں یہ صراحت ملتی ہے كہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا كو غسل دیا تھا‏، لیكن یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ كی خصوصیت تھی‏، اس لیے كہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا: فاطمہ دنیا میں بھی تمہاری بیوی ہے اور آخرت میں بھی‏۔ بعض دیگر روایات سے معلوم ہوتا ہےكہ غسل حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا نے دیا تھا اور حضرت علی نے غسل میں تعاون فرمایا تھا۔

    عن أسماء بنت عميس قالت: لما فاتت فاطمة غسلتها وعلي بن أبي طالب، رواه البيهقي في المعرفة واسناده حسن. قال الشيخ: إنه يحتمل المجاز من تسمية لإعانة على الغسل والقيام به. (إعلاء السن: 8/224)

    قال في شرح المجمع لمصنفه: فاطمة غسلتها أم أيمن: فتحمل رواية الغسل لعلي على معنى التهيئة والقيام التام بأسبابه، ولئن ثبتت الرواية فهو مختص به. (الدر مع الرد: 3/90، دار عالم الكتب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند