• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 610083

    عنوان:

    ابوقحافہ نام كی تحقیق

    سوال:

    کیا قحافہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بھائی تھے؟ کیا وہ مسلمان تھے؟

    (610082)اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 610083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 693-338/B-Mulhaqa=7/1443

     ’’قحافہ‘‘ كی تفصیل تو نہیں مل سكی؛ البتہ ’’ابوقحافہ‘‘ حضرت ابو بكر صدیق ؓ كے والد بزرگوار كا نام تھا‏، انھوں نے فتحِ مكہ كے موقع پر اسلام قبول كرلیا تھا‏، ان كا اصل نام ’’عثمان‘‘تھا‏، ابوقحافہ كنیت تھی‏، یہ كنیت كیسے پڑی اس كی وجہ معلوم نہیں ہوسكی‏، ’’ابوقحافہ‘‘ نام ركھ سكتےہیں‏، شرعا اس میں كچھ حرج نہیں ہے۔ أبو قحافة والد أبي بكر الصديق واسمه عثمان بن عامر بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة القرشي التيمي.له صحبة، أسلم يوم الفتح، ومات في المحرم سنة أربع عشرة.[أسد الغابة ط العلمية 6/ 245‏، رقم: 6175‏]


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند