• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 609790

    عنوان:

    حضرت عباس بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا انتقال کب اور کیسے ہوا؟

    سوال:

    حضرت عباس بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا انتقال کب اور کیسے ہوا؟

    جواب نمبر: 609790

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 573-419/H-Mulhaqa=8/1443

     حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے صاحبزادے: حضرت عباس (جو حضرت علی کی اہلیہ: ام البنین بنت حزام کے بطن سے پیدا ہوئے اور حضرات حسنین کے علاتی بھائی ہیں)کا انتقال واقعہ کربلا میں بہ شکل شہادت ہوا ہے۔

    ثم قتل عبد اللّٰہ والعباس وعثمان وجعفر ومحمد بنو علي بن أبي طالب إخوة الحسین لأبیہ رضي اللّٰہ عنھم أجمعین (البدایة والنھایة، سنة إحدی وستین، فصل في الإخبار بمقتل الحسین بن علي رضي اللہ عنہما، ۱۱:۵۴۷، ت: الدکتور عبد اللہ بن عبد المحسن الترکي)، وانظر الکامل في التاریخ لابن الأثیرأیضاً (سنة إحدی وستین، ۳: ۴۳۰، ت: أبو الفداء عبد اللہ القاضي، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند