• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 607953

    عنوان:

    کیاکچھ صحابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مرتد ہوگے تھے ؟

    سوال:

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدکچھ صحابی مرتدہوگے تھے ، کیاپوری وضاحت کے ساتھ رہنمائی فرمائیں گے ؟

    جواب نمبر: 607953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:284-181/B-Mulhaqa=5/1443

     آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد،بعض ضعیف الایمان لوگ جواللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ کی زندگی میں ایمان لاچکے تھے ، دین اسلام سے پھر گئے تھے ، ان میں سے بعض نے دوبارہ اسلام قبول کر لیا تھا، جب کہ بعض کو اس کی توفیق نہیں ہوئی تھی،اس سلسلے میں تفصیل دیکھنے کے لیے البدایة والنہایة لابن کثیر اور تاریخ اسلام(از مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی) کا پہلا حصہ(1/325، بہ عنوان فتنہ ارتداد) کا مطالعہ کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند