• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 607273

    عنوان:

    موسی علیہ السلام کے بارے میں ایک واقعہ کی تحقیق

    سوال:

    سوال : ایک واقعہ کی تحقیق کررہاہوں، کیا ایسا واقعہ کسی کتاب میں مذکور ہے حضرت موسی علیہ السلام سے اللہ نے کہا اے موسی میرے دربار میں کسی حقیر مخلوق کو لے کر آنا جب موسی راستے سے گذر رہے تھے تو موسی علیہ السلام کو ایک مرا ہوا کتا نظر آیا تو شیطان نے اس کو لے جانے کے لئے ابھارا لے کر نکل پڑے پھر موسی علیہ السلام آگاہ ہوئے تو اس کتے کو چھوڑ کر دربار الیہ پہنچے تو سوال ہوا کیا کسی کو لے آئیے موسی نے کہا میں اس کتے سے زیادہ حقیر ہوں تو اللہ نے فرمایا اگر تو اس مرے ہوئے کتے کو میرے یہاں لے آتا تو میں تیری نبوت چھین لیتا یہ واقعہ کسی کتاب میں مذکور ہے یا اس طرح کا واقعہ ہے تو راہنمائی فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی ۔

    جواب نمبر: 607273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 139-75/B-Mulhaqa=04/1443

     اس مضمون کی کوئی روایت ہماری نظر سے نہیں گزری اور نہ ہی سردست کافی تلاش کے باوجود متداول کتابوں میں ایسی کوئی روایت ملی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند