• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 606884

    عنوان:

    آدم اور حوا علیہما السلام جب دنیا میں اتارے گئے تو کتنے سال بعد ملاقات ہوئی؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ آدم اور حوا علیہ السلام جب دنیا میں اترے گئے تو کتنے سال بعد دوبارہ ایک دوسرے سے ملے اور کون سا ڈن اور مہینہ کون سا تھا جزاک اللہ

    جواب نمبر: 606884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 15-2/B-Mulhaqa=03/1443

     مستند کتب حدیث میں اس طرح کی تفصیلات نہیں ملتیں، اگر کسی تاریخی کتاب میں مل بھی جائیں تو ان پر کلی اعتماد نہیں کیا جاسکتا؛ اس لیے اس طرح کی چیزوں کی تحقیق میں اپنا قیمتی وقت صرف کرنا مناسب نہیں ہے خصوصاً جب کہ ان سے نہ تو کوئی دنیوی ضرورت وابستہ ہے اور نہ ہی اخروی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند