متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 605315
اولیاء اللہ كی سوانح حیات جاننے كے لیے كس كتاب كا مطالعہ كریں
حضرت علاء الدین صابر کلیری اور حضرت نظام الدین اولیاء اور خواجہ معین الدین چشتی وغیرہ بزرگ لوگوں کی سوانح حیات کے متعلق کچھ معتبر کتابوں کے نام بتلائیں۔ مہربانی ہوگی۔
جواب نمبر: 60531516-Aug-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:913-678/sd=1/1443
آپ حضرت مولانا مفتی ولی حسن ٹونکی رحمة اللہ علیہ کی معروف کتاب تذکرہ اولیائے ہندو پاکستان کا مطالعہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میراسوال یہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر ان کی شادی کے وقت کتنی تھی ؟ ہمیں تو یہی پتہ ہے کہ نوسال تھی لیکن ابھی ہمیں یہ پتہ چلا ہے کہ یہ غلط ہے ، ان کی عمر ۱۹/ سے ۲۱/ سال کے درمیان تھی ، کیا یہ صحیح ہے؟ جلد جواب دیں۔
مجھے بتائیں کہ کیا جس آیات اورحدیث کو چاروں امام میں سے کسی نے نہیں لیا ہو تووہ قابل عمل ہے یا نہیں؟ (۲) میں جاننا چاہتا ہوں کہ 1200ہجری سے پہلے کی تفسیر کی کتاب کون کون سی ہے؟ ان کے مصنف اور تاریخ کے ساتھ مجھے بتائیں مہربانی ہوگی؟ (۳) سب سے پہلے اردو تفسیر نیز ترجمہ قرآن کے بارے میں بتائیں ،اس کے مصنف اور تاریخ کے ساتھ؟ (۴) مجھے کوئی ایسی کتاب کا نام بتائیں جس سے تقلید امام اچھی طرح سمجھ میں آجائے؟ (۵) کوئی کتاب کا نام بتائیں جس میں بریلوی کے تمام سوالات، اشکالات اور اعتراضات کاجواب ہو۔ جلد سے جلد جواب دیں مہربانی ہوگی۔
3763 مناظرکیا یہ صحیح ہے کہ فرعون کی لاش مصر کے ایک میوزیم میں رکھی ہوئی ہے؟ کیا اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کہا ہے کہ اس کی لاش قیامت تک رکھی جائے گی؟ یا صرف افواہ ہے؟
9695 مناظرحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نانی کا نام کیا ہے؟ میں نے بہت کوشش کی لیکن ملا نہیں، بہت احسان ہوگا اگر آپ جواب دیں۔
18103 مناظرسید مولانا مودودی (رحمة اللہ علیہ) اورمولانا سلیمان ندوی (رحمة اللہ علیہ) کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ان حضرات کی سب کتابیں صحیح ہیں؟ کیا ان کے خیالات کو سمجھنے اور پڑھنے میں کوئی نقصان تونہیں؟
5176 مناظرمیں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، وہ بڑے مسلم اسکالر ہیں ، انہوں نے اسلام کے بارے میں غیرمسلوں کی بہت سی غلط فہمیوں کو دور کیا ، ان کی اپنی ویب سائٹ ہے ، ۔ان کے بارے میں آپ حضرت کی کیا رائے ہے ؟ وہ کہتے ہیں کہ میر ا کسی فرقہ سے تعلق نہیں ہے ، میں صرف مسلمان ہوں اور ہر مسلمان کو صرف مسلمان ہونا چاہئے، نہ کہ حنفی ، شافعی، حنبلی یا اہل حدیث یا کچھ اور۔ براہ کرم، ا ن کے بارے میں جواب دیں ۔ کیا ان کے فتوؤں کو ماننا درست ہے؟
5615 مناظرحضرت
میں آپ سے یہ جاننا چاہتاہوں کہ مولانا رحمت اللہ کیرانوی کا دیوبند سے یا دیوبندی
علماء سے کوئی تعلق رہا ہے؟ کیا حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی مسلکا دیوبندی تھے؟
اگر ان کا ہمارے بزرگوں سے کوئی تعلق رہا ہے تو ذرا تفصیل سے ذکر فرمائیں۔