• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 604869

    عنوان:

    حضرت موسی علیہ السلام سے خنزیر كی شكایت كا واقعہ كیسا ہے؟

    سوال:

    کیا یہ واقعہ درست ہے کہ ایک مرتبہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خنزیر کو روتے دیکھا تو اس سے رونے کی وجہ معلوم کی تو اس نے کہا کہ اللہ نے مجھے اتنا گندہ بنایا وغیرہ وغیرہ اور تم اللہ سے کہو کہ اللہ مجھے انسان بناے ۔ حضرت موسی علیہ السلام نے اسے اللہ کی طرف سے جواب سنایا کہ اللہ تو تجھے انسان بنائیں گے اور ایمان والا بھی بنائیں گے مگر بے نمازی بنائیں گے ۔ تو وہ کہنے گا کہ موسی میں اسی گندی حالت میں رہنا پسند کروں گا مگر بے نمازی رہنا مجھے پسند نہیں۔ یا اس جیسا کوئی اور صحیح واقعہ مذکور ہوتو رہنمائی ہے ؟

    جواب نمبر: 604869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 887-642/D=10/1442

     اس طرح کا واقعہ کسی کتاب میں ہماری نظر سے نہیں گذار۔ جس نے یہ واقعہ بیان کیا ہے اس سے اس کا حوالہ معلوم کریں، پھر حوالہ یہاں لکھ دیں تو ہم شرعی اعتبار سے اس کا جو درجہ حکم ہوگا بتلا دیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند