متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 603360
احمد رضا خان بریلوی کے متعلق علمائے دیوبند کیا فرماتے ہیں کیا وہ بدعتی تھے ؟
میرا سوال یہ ہے کہ احمد رضا خان بریلوی کے متعلق علمائے دیوبند کیا فرماتے ہیں۔ کافی علماء انہیں بدعتی اور مشرک بھی کہتے ہیں۔ برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی کی جاوے ۔
جواب نمبر: 603360
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 757-575/H=07/1442
احمد رضا خان بریلوی کے غلط نظریات و اقوال کے متعلق تو مسلمانوں کی رہنمائی حضرات اکابر علماء دیوبند کرتے ہیں باقی مشرک قرار دینے میں احتیاط برتتے ہیں۔ نزہة الخواطر: 8/42۔ اور محاضرات / رد رضاخانیت میں تفصیل ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند