متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 601481
امام یافعی مدنی کون ہیں؟
مجھے امام یافعی مدنی کے بارے میں بتائیں کہ یہ کون ہیں؟ ان کی حالات زندگی سے کچھ عرض بھی کر دیں گے تو احسان ہوگا اور یہ کن کے مقلد تھے؟ شکرا جزیلا
جواب نمبر: 601481
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:273-175/N=4/1442
”مدنی“ نسبت کے ساتھ میرے علم میں کوئی ”امام یافعی“ نہیں ہیں؛ البتہ ” یمنی“ نسبت کے ساتھ ”امام عبد اللہ بن اسعد یافعی“ ہیں، جن کی ولادت سنہ: ۶۹۶ھ کے آس پاس ہوئی ہے اور وفات سنہ: ۷۵۵ھ میں یا اس کے بعد اور یہ امام شافعی کے مقلد تھے۔ باقی موصوف کے تفصیلی حالات میں مجھے نہیں مل سکے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند