متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 601106
انبیاء کرام علیہ السلام کی تعداد كتنی ہے اور ان كے نام كیا ہیں؟
انبیاء کرام علیہ السلام کی تعداد اور ان کے نام جتنے بھی ہو سکیں؟ س۔ قرآن میں تقریبا پچیس انبیاء کے نام موجود ہیں اس کے علاوہ نام جاننے کے لیے کہاں سے علم حاصل کریں؟ جزاک اللہ خیر
جواب نمبر: 601106
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 333-244/B=04/1442
انبیاء کرام کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار بتائی گئی ہے۔ ان میں کچھ انبیاء کرام کے نام قرآن پاک میں ملتے ہیں اور بقیہ انبیاء کرام کے نام نہیں ملتے ہیں۔ اور اس سلسلہ میں کوئی معتبر کتاب ہماری نظر سے نہیں گذری۔ بڑے بڑے کتب خانے ، لائبریریوں کے ناظم اور ذمہ دار کو خط لکھ کر معلوم کریں، شاید وہ آپ کی کچھ رہنمائی کرسکیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند